جامشور و، فحش ویڈیوز کے ذریعے بچوں اور والدین کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

جامشور و، فحش ویڈیوز کے ذریعے بچوں اور والدین کو بلیک میل کرنیوالا ملزم ...

  

 جامشورو(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے سندھ کے ضلع جامشورو سے فحش ویڈیوز کے ذریعے بچوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق جامشورو میں یہ کارروائی ایف آئی اے گوجرانوالہ کی جانب سے کی گئی جس میں ملزم شعیب خان کوگرفتار کرلیاگیا، گجرات کے رہائشی متاثرہ بچے کے والدین نے ملزم کیخلاف درخواست دی تھی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد اقبال کے مطابق ملزم کے قبضے سے متعدد ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم آن لائن گیمز، پب جی اور ایٹ بال کے ذریعے بچوں سے دوستی کرتا تھا اور پھر گیمز میں کوئین کا لالچ دیکربچوں سے فحش ویڈیو منگواتا تھا۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کہا کہ ملزم نے بعض بچوں سے ان کے گھر والوں کی ویڈیوز بھی منگوائیں، ویڈیوز کے ذریعے ملزم بچوں اوران کی فیملیز کو بلیک میل کرتا تھا۔ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے بچے اور ان کی فیملیز ملزم کا شکاربن چکے ہیں۔ ملزم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس سے فحش ویڈیوز فروخت کرنے سے متعلق بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

فحش ویڈیوز

مزید :

صفحہ آخر -