قبائلی علاقوں میں سہولیات مراکز کی تعمیر، عالمی بنک 1کروڑ 20لاکھ ڈالر امداد دیگا 

قبائلی علاقوں میں سہولیات مراکز کی تعمیر، عالمی بنک 1کروڑ 20لاکھ ڈالر امداد ...

  

 اسلام آباد(این این آئی)عالمی بینک خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں عسکریت پسندی سے پیدا ہونے والے بحران سے متاثرہ خاندانوں کی جلد بحالی، بچوں کی صحت کی بہتری اور شہری مراکز ترسیل میں معاونت کیلئے فنڈز فراہم کرے گا،منصوبے کے لیے عالمی بینک ملٹی ڈونر ٹرسٹ کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا جس کے تحت شہریوں کی سہولت کے مراکز قائم کیے جائیں گے جو پوری قبائلی آبادی اور اس سے منسلک 4 اضلاع کو خدمات فراہم کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی 2019 میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی منظوری کے بعد سے منصوبے کی یہ تیسری فنانسنگ ہوگی۔ان سہولیات مراکز کے ذریعے وائٹل رجسٹریشن سروس (وی آر ایس)، سول رجسٹریشن منیجمنٹ سسٹم (سی آر ایم ایس) اور نادرا ای سہولت شامل ہے جو اس سے مستفید ہونے والوں کی مزید سرکاری خدمات تک رسائی کو بڑھائے گا۔  دستاویز کے مطابق 4 اضلاع بنوں، ڈیرہ اسمٰعیل خان، لکی مروت اور ٹانک میں 16 نئے سہولت مراکز قائم کیے جائیں گے۔وی آر ایس میں کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور سی آر سیز کی تجدید اور اجرا سے متعلق تمام خدمات شامل ہوں گی۔ بلدیاتی حکومت یا کمشنر کے دفاتر کے تعاون سے شہری بالخصوص خواتین پیدائش، شادی اور موت کے سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گی۔

عالمی بنک امداد

مزید :

صفحہ آخر -