جلسے کی دعوت دینے والے اراکین اسمبلی کو عوامی غضب کا سامنا،مسرت چیمہ

     جلسے کی دعوت دینے والے اراکین اسمبلی کو عوامی غضب کا سامنا،مسرت چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ لاہور جلسے میں شرکت کی دعوت کیلئے اپنے حلقوں میں جانے والے اراکین اسمبلی کو عوام کے شدید غیض و غضب کا سامنا ہے،کارکنوں نے واضح کہا ہے کہ قومی سلامتی کے ادارے کیخلاف بیانیے کا ساتھ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان برملا کہہ رہے ہیں بیرون ملک چلے جانے والوں کی کرپشن کا دفاع ہم کیوں کریں؟، طویل عرصے تک حلقے کا رخ نہ کرنے پر کارکنوں نے شاہد خاقان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کارکنوں اور عوام کے لا تعلق ہونے پر مریم نواز نے خود باہر نکلنے کا فیصلہ کیاہے لیکن عوام انہیں بھی پذیرائی نہیں دیں گے۔


 مسرت جمشید چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -