پی آئی اے کا ائیر کرافٹ انجینئرز کی تنخواہ  مراعات میں 50فیصد کمی کا اعلان

     پی آئی اے کا ائیر کرافٹ انجینئرز کی تنخواہ  مراعات میں 50فیصد کمی کا ...

  

 کراچی(آئی این پی)پی آئی اے نے ایئرکرافٹ انجینئرز کی خصوصی تنخواہ، الاؤنسز اور سالانہ انکریمنٹ میں کمی کا اعلان کردیا۔ ہیومن ریسورس (ایچ آر)آفیسر کی جانب سے تنخواہوں میں مراعات میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق یکم جنوری 2021ء سے ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایئرکرافٹ انجینئرز کی خصوصی تنخواہ اور الاؤنسز میں پچاس فیصد کمی جبکہ سالانہ انکریمنٹ میں کو کم کرکے موجودہ بنیادی تنخواہ کے 3 تا پانچ فیصد تک مساوی کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق یکم جنوری 2021سے تمام ائیرکرافٹ انجیئنرز، انجینئرنگ انسٹرکٹرز سمیت ڈی سی ایز اور چیفس کو ماہانہ اسپیشل تنخواہ اور اسپشل الاؤئنس 50فیصد ادا کیا جائے گا۔ 

پی آئی اے

مزید :

صفحہ آخر -