ایپل کا ملالہ فنڈ کیساتھ لڑکیوں کی تعلیم، موسمیاتی تبدیلی پر تحقیق کا اعلان

ایپل کا ملالہ فنڈ کیساتھ لڑکیوں کی تعلیم، موسمیاتی تبدیلی پر تحقیق کا اعلان

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل، دنیا بھر میں لڑکیوں کو تعلیم فراہم کرنے کی کوششوں پر مبنی ملالہ فنڈ کیساتھ 2018 سے کام کررہی ہے۔سی نیٹ کی رپورٹ کے مطابق حال ہی ہونے والے ویب سمٹ میں ایپل کی نائب صدر برائے ماحولیات، پالیسی اور سماجی اقدامات لیزا جیکسن نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی اور اعلان کیا کہ ملالہ فنڈ ایپل کی مدد سے لڑکیوں کی تعلیم اور موسمیاتی تبدیلی کے مابین تعلق پر ایک نئی تحقیق کررہا ہے۔ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ یہ تحقیق جو آئندہ برس مارچ میں شائع ہوگی، اس میں لڑکیوں کے نصاب تعلیم میں پائیداری اور ماحولیاتی تحفظ پر نگاہ رکھی جائے گی اور اس میں حکومتی سطح کی پالیسیوں اور عالمی سطح پر کیے گئے عزم سے متعلق سفارشات بھی شامل ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ جب ہم لڑکیوں کو تعلیم دیتے ہیں اور انہیں بااختیار بناتے ہیں تو یہ حقیقت میں آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے میں ہماری مدد کرتا ہے کیونکہ جب لڑکیاں تعلیم یافتہ ہوتی ہیں تو ان کے بچوں کی تعداد بھی کم ہوتی ہے اور ان میں زیادہ قوت ہوتی ہے۔اس موقع پر لیزا جیکسن نے عالمی رہنماؤں اور کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ واضح کریں کہ وہ موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے اگلے 10 سالوں میں کیا کرنا چاہتے ہیں۔ہم نے دنیا بھر میں صاف توانائی کے منصوبوں کی سرپرستی کی ہے لیکن ہم حکومتوں کے ساتھ مل کر بھی کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ پوری دنیا میں، خاص طور پر گرڈز پر صاف توانائی تک زیادہ سے زیادہ رسائی حاصل ہوسکے۔

تحقیق اعلان

مزید :

صفحہ آخر -