روس نے پاکستان کو کورونا ویکسین ”سپٹنک فائیو“ فروخت کرنیکی پیش کش کر دی 

روس نے پاکستان کو کورونا ویکسین ”سپٹنک فائیو“ فروخت کرنیکی پیش کش کر دی 

  

 اسلام آباد(آئی این پی)  روس پاکستان کو ویکسین فراہم کرنے کے لیے تیار ہوگیا، ماسکو حکومت نے فروخت کی پیش کش کردی۔ذرائعکا کہنا ہے کہ روس نے پاکستان کو کرونا ویکسین کے فروخت کی پیشکش کر دی، وزارت خارجہ کو پاکستان میں روسی سفارتخانے کا آفر لیٹر موصول ہوا، پاکستان کو روسی ویکسین کلینکل ریسرج اور ٹرائلز کا ڈیٹا رپورٹ بھی بھیجا گیا ہے، وزارت خارجہ نے وزارت صحت کو روسی پیشکش سے آگاہ کر دیا۔اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سپٹنک فائیو کی کلینکل ریسرچ رپورٹ عالمی ادارے کی تیارکردہ ہے، کلینکل رپورٹ میں سپٹنک فائیو کا دیگر ویکسین سے تقابلی جائزہ شامل ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپٹنک فائیو کروناویکسین روس میں مقامی طور پر تیارکردہ ہے، سپٹنک فائیو کروناویکسین 95فیصدموثرہے، سپٹنک فائیو دیگر ویکسین کے مقابلے سستی  ہے، دیگر کے مقابلے میں اسے ذخیرہ کرنا آسان ہے۔ سپٹنک فائیو کے لیے فنڈنگ روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ نے کی۔خیال رہے کہ روسی حکومت کی جانب سے سپٹنک فائیو ویکسین کا استعمال جاری ہے۔ روس میں سپٹنک فائیو کرونا ویکسین روسی فوجیوں کو لگائی جا رہی ہے۔ روس کی سپٹنک فائیوویکسین کو اگست 2020میں رجسٹر کیا گیا تھا۔اور اس کے محدود استعمال کا آغاز نومبر میں کیا گیا تھا۔

روسی پیش کش

مزید :

صفحہ اول -