متنازع زرعی قوانین، لندن میں ہزاروں سکھوں کا بھارتی ہائی کمیشن کا گھیراؤ  

         متنازع زرعی قوانین، لندن میں ہزاروں سکھوں کا بھارتی ہائی کمیشن کا ...

  

 لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکومت کے متنازع زرعی قوانین کے خلاف ہزاروں افراد نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے بھارتی ہائی کمیشن کا گھیراؤ کرلیا۔ایک ہزار سے زائد سکھوں کے بائیک اور کاروں پر لندن پہنچنے پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ احتجاج کے سبب وسطی لندن کا نظام زندگی بھی بری طرح متاثر ہے۔کسانوں کی حمایت میں ریلی سے وسطی لندن کی فضا بھارت کے خلاف نعروں سے گونج اٹھی ہے جبکہ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کسانوں کے معاشی قتل عام میں ملوث ہے۔بھارت کے خلاف لندن کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی مظاہروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 بھارتی ہائی کمیشن

مزید :

صفحہ اول -