دھند، لاہور آنے اورجانے والی 6پروازیں منسوخ،8تاخیر کا شکار 

  دھند، لاہور آنے اورجانے والی 6پروازیں منسوخ،8تاخیر کا شکار 

  

لاہور(این این آئی) دھند اور دیگر وجوہات کی بناء پر لاہور آنے اورجانے والی 6پروازیں منسوخ اور 8 تاخیر کا شکار ہوگئیں جس کی وجہ سے مسافروں او ران کے عزیز و اقارب کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔نجف سے آنے اور جانے والی پروازیں آئی ایف 341، آئی ایف 342، دبئی جانے اور آنے والی پروازیں پی اے 410 اورپی اے 411،کراچی سے آنے اور جانے والی پروازیں پی کے306اور پی کے307 منسوخ کر دی گئیں۔ابوظہبی سے آنے والی پرواز ای وائی 243 ساڑھے 3گھنٹے،استنبول سیآنے والی پرواز ٹی کے 714 تین گھنٹے  اورکراچی سے آنے والی پرواز ای آر 520 پانچ گھنٹے تاخیر سے اپنی منزل پر پہنچی جبکہ دیگر  پروازیں بھی تاخیر کا شکارہو گئیں۔

6پروازیں منسوخ

مزید :

صفحہ اول -