کورونا وائرس، دنیابھر کے سوا ارب طلبہ گھروں میں انٹر نیٹ کی سہولت سے محروم: یونیسف

  کورونا وائرس، دنیابھر کے سوا ارب طلبہ گھروں میں انٹر نیٹ کی سہولت سے محروم: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) اقوامِ متحدہ کے ادارے ”یونیسف“ نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں ایک ارب 30 کروڑ سکول جانے والے طلبہ کے گھروں میں انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہے جبکہ پاکستان میں لگ بھگ چار کروڑ بچے متاثر ہوئے ہیں جن میں اکثریت سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کی ہے۔ یونیسف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ کا معیار بہتر نہ ہونے اور دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ اور بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے دیہات میں رہنے والے طالب علم سب سے متاثر ہورہے ہیں بڑے شہروں میں بھی ملک کے سب سے بڑے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے ادارے پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کارپوریشن(پی ٹی سی ایل) اور 4جی سروس فراہم کرنے والی موبائل فون کمپنیوں کا معیار انتہائی پست ہے جبکہ انہیں ریگولیٹ کرنے والے حکومتی ادارے مجرمانہ خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہیں.پاکستان کے دیگر سرکاری اداروں کی طرح یہاں بھی کرپشن کا عنصر نظرآتا ہے۔
یونیسف رپورٹ

مزید :

صفحہ اول -