اسرائیل سے تعلقات کے بعد یو اے ای پرسائبر حملوں کا انکشاف 

    اسرائیل سے تعلقات کے بعد یو اے ای پرسائبر حملوں کا انکشاف 

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے سائبر سیکیورٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ یو اے ای اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم ہونے کے بعد سائبر حملوں کی زد میں ہے۔ سائبر سیکیورٹی کے سربراہ محمد حمد الکویتی نے دبئی میں ایک کانفرنس کے دوران کہا کہ اسرائیل سے ہمارے باقاعدہ تعلقات کے قیام کے بعد متحدہ عرب امارات کے مخالف کارکنوں نے زبردست حملے کیے۔ سائبر حملوں میں مالی شعبے کو نشانہ بنایا گیا تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ آیا کوئی حملہ کامیاب ہوا یا نہیں اور حملہ آور کون تھے۔محمد حمد الکویتی نے بتایا کہ کوروناوائرس کی وبا کے بعد متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ کئی حملے خطے میں روایتی طور پر ایران سے تعلق رکھتے ہیں تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس کے پیچھے کون ہیں۔دوسری جانب ایران بھی شکایت کرتا رہا ہے کہ وہ بھی سائبر حملوں کا شکار ہے۔

انکشاف

مزید :

صفحہ اول -