13دسمبر کا شو فلاپ ہو گیا، پی ڈی ایم کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا، ان کی اصل منزل جیل: فردو س عاشق

    13دسمبر کا شو فلاپ ہو گیا، پی ڈی ایم کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا، ان کی اصل ...

  

 لاہور،سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا، ان کی اصل منزل جیل ہے، 13دسمبر کا شو فلاپ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی انتشار پھیلانے والے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ جلسوں سے عوام کی زندگیاں داؤ پر لگائی جا رہی ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کا میڈٰیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان نے معاشی محاذ پر کامیابیاں شروع کی ہیں۔ حکومت کی شفاف اور منظم معاشی پالیسیوں کا ثمرآنے لگا ہے۔ معاشی استحکام کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پاکستان کے عوام دوبارہ پی ڈی ایم جیسی جماعتوں کے ہاتھوں بیوقوف نہیں بنیں گے، اپوزیشن کا مینار پاکستان کا جلسہ ان کے تابوت میں آخری کیل ہوگا۔ہم نے اپوزیشن کو چاروں شانے چت کرنا ہے۔ دوسری جانب معاون خصوصی، وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کے 9دسمبر کو سیالکوٹ کے دورہ کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کیلئے سرگرم ہیں۔ اس حوالے سے  انہوں نے ا تحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کیلئے مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر پنجاب چودھری سلیم بریار، صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس چو دھری قیصر اقبال بریار سے ملاقات کی۔اس موقع پرچودھری سلیم بریار نے کہا کہ مسلم لیگ ق بطور اتحادی تحریک انصاف حکومت کے ہر اس اچھے اقدام کی حمایت کرتی ہے جو ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہو،جس پر ڈاکٹر فردوس اعوان نے دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا،چودھری قیصر اقبال بریار نے کہا کہ وزیراعظم کا برآمدات کے فروغ کے لیے ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ بورڈکا قیام احسن اقدام  ہے جس سے صنعتکار بہت خوش ہیں۔

فردوس عاشق اعوان

مزید :

صفحہ اول -