ہوا اور سورج سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ سے پاکستان 5 ارب ڈالر کی بچت کر سکتا ہے، ورلڈ بینک

    ہوا اور سورج سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ سے پاکستان 5 ارب ڈالر کی بچت کر ...

  

 اسلام آباد (اے پی پی) ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ ہوا اور سورج کی مدد سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے ذریعے پاکستان 5 ارب ڈالر کی بچت کر سکتا ہے۔تفصیل کے مطابق ورلڈ بینک نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان ہوا اور سورج کی مدد سے پیدا کی جانے والی بجلی کی پیداوار کو بڑھا کر آئندہ 20 سال کے دوران 5 ارب ڈالر بچا سکتا ہے۔عالمی بینک کی ”ویری ایبل رینیو ایبل انٹیگریشن اینڈ پلاننگ سٹڈی”رپورٹ کے مطابق پاکستان میں توانائی کے شعبہ کو گردشی قرضوں کے مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے عدم ادائیگی کے باعث بجلی پیدا کرنے والے اداروں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنا پڑتی ہے۔مزید برآں ٹرانسمیشن کے نقصانات اور ڈسٹری بیوشن، ٹیرف اور بجلی چوری وغیرہ جیسے مسائل کی وجہ سے شعبہ کو مشکلات درپیش ہیں۔ 

  ورلڈ بینک

مزید :

صفحہ اول -