گرین ٹاؤن، 7سالہ بچے کو بد اخلاقی کے بعد شہ رگ کاٹ کر قتل کر ڈالا

گرین ٹاؤن، 7سالہ بچے کو بد اخلاقی کے بعد شہ رگ کاٹ کر قتل کر ڈالا

  

 لاہور (کرائم رپورٹر) گرین ٹاؤن میں سات سالہ بچے کو بداخلاقی کے بعد قتل کردیا گیا آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی بتایا گیا ہے کہ گرین ٹاؤن کے علاقہ میں سات سالہ بچے احسان  کے ساتھ  مبینہ طور پر بداخلاقی کا نشانہ بناکر چھریوں کے وار کر شہ رگ کاٹ دی گئی  پولیس کے مطابق ملزم محلے دار ہیں، ملزم نے والدین کو پہلے آگاہ کیا کہ بچہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا  والدین نے شک ہونے پر  پولیس کو آگاہ کیا پولیس نے شک کی بنیاد تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے نعش کوقبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی پولیس کے مطابق ملزمان نے بچے کو خالی گھر میں بداخلاقی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گرین ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے اور جلدملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا آئی جی پنجاب انعام غنی نے 7 سالہ بچے سے مبینہ بداخلاقی اور قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہور سے رپورٹ طلب کرلی آئی جی پنجاب نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف بلاتاخیرقانونی کارروائی کرتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

بداخلاقی قتل 

مزید :

صفحہ اول -