اجتماعات پر پابند ی،خلاف ورزی پر قانون کی مطابق کارروائی ہو گی: عثما ن بزدار

  اجتماعات پر پابند ی،خلاف ورزی پر قانون کی مطابق کارروائی ہو گی: عثما ن بزدار

  

 لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبے میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ایکسپوسنٹر لاہور میں کورونا فیلڈ ہسپتال کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے - وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے ایکسپوسنٹرمیں از سرنو فعال کئے جانے والے فیلڈ ہسپتال کادورہ کیا اور  فیلڈ ہسپتال میں کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا -وزیر اعلی عثمان بزدار نے فیلڈ ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے فیلڈہسپتال کے باہر موجود ایمبولینس کا بھی معائنہ کیا-وزیر اعلی عثمان بزدار کو ایمبولینس کے ذریعے کورونا مریضوں کو شفٹ کرنے کے بارے میں بریفنگ دی گئی -وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر عملے سے ملاقات کی اور دکھی انسانیت کی خدمت کے حوالے سے ان کے جذبے کی تعریف کی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ایکسپو سنٹر کے فیلڈ ہسپتال میں آکسیجن والے 300بیڈز کا انتظام کیا گیا ہے اورپورٹیبل وینٹی لیٹرز بھی فیلڈ ہسپتال میں موجود ہیں - کورونا فیلڈ ہسپتال میں آؤٹ ڈور مریضوں کا علاج معالجہ شروع کر دیا گیا ہے اور آؤٹ ڈور میں مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی- فیلڈہسپتال میں تمام ضروری سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔ کورونا سے محفوظ رہنے کا بہترین حل گھرو ں میں رہنا ہے -لاہور کورونا سے بہت زیادہ متاثرہے - صورتحال تشویشناک ہے لیکن حکومت کی تیاریاں بھی مکمل ہیں - حکومت کورونا کا پھیلاؤروکنے کے لئے تمام ضروری احتیاطی اقدامات کر رہی ہے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ آکسیجن کا وافر سٹاک رکھا جائے - میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت ایکشن لیا جائے گا-اجتماعات پر پابندی ہے، خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی ہو گی- کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے صوبہ بھر میں مختص ہسپتالوں کو از سر نو فعال کر دیا ہے-ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اورضروری طبی سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں -محکمہ صحت کو ایک ارب روپے سے زائد کے فنڈز فراہم کئے ہیں - کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ٹیچنگ ہسپتالوں کو جون 2020 کی پوزیشن پر بحال کر دیا گیا ہے - ہسپتالوں میں ایچ ڈی یوز کو بھی بحال کر دیا ہے -اپوزیشن اجتماعات کے ذریعے عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے-غیر قانونی اجتماعات پر قانون حرکت میں آئے گا-صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، ڈاکٹر اسد اسلم، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے- سردار عثمان بزدار نے سندھ کے ثقافتی دن پر سندھ کے عوام کو مبارکباد دی ہے - وزیر اعلی آفس میں سندھی ثقافت کے دن کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی -وزیر اعلی عثمان بزدار مہمان خصوصی تھے-معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور، لاہور آرٹس کونسل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے اور دیگر شخصیات نے تقریب میں شرکت کی -تقریب میں وزیر اعلی عثمان بزدار، فردوس عاشق اعوان اور سیکرٹری اطلاعات کو سندھی اجرک کی چادریں پہنائی گئیں -وزیر اعلی عثمان بزدار کو سندھ کے معروف لوک گلوکار علن فقیر مرحوم کا پورٹریٹ بھی پیش کیا گیا -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ سندھ کی ثقافت کا شمار دنیا کی عظیم اور قدیم ثقافتوں میں ہوتا ہے-سندھ کی ثقافت پاکستان کی ثقافت کی خوبصورتی ہے اور ہماری سب ثقافتیں سانجھی ہیں - سندھی ثقافت کا دن منا کر دلی خوشی ہوئی ہے -سندھ میں بسنے والے ہمارے بہن بھائی ہیں - پنجاب میں سندھ کی ثقافت کا دن منانے سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا-انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی مٹی آج ہم سے یکجہتی اور بھائی چارے کا تقاضا کرتی ہے - ہم نے مل کر مٹی کا قرض اتارنا ہے -

عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -