12ممالک میں قحط کے خطرات، 2021ء آفت زدہ ثابت ہو سکتا ہے: اقوام متحدہ 

  12ممالک میں قحط کے خطرات، 2021ء آفت زدہ ثابت ہو سکتا ہے: اقوام متحدہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نیویارک(آئی این پی)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہاہے کہ آئندہ برس بدترین انسانی بحران کا سال ثابت ہوسکتا ہے اور 12ممالک قحط کے خطرات سے دو چار ہو سکتے ہیں۔ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلے نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منعقدہ کوروناسربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال صحیح معنوں میں آفت زدہ سال ثابت ہوگا۔وبا اور جنگوں کے باعث انسانی ضروریات میں 2گنا اضافہ ہونے پر توجہ مبذول کروانے والے بیسلے نے کہا کہ قحط اور فاقہ کشی 12ممالک کے دروازوں پر دستک دے رہی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل رواں سال کے وسط میں جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق متعدد ممالک میں کرونا وائرس کے وبائی مرض نے جاری جنگوں کے اثرات پر ایک نیا بوجھ ڈال دیا ہے۔ پہلے سے زیادہ افراد غربت کی طرف چلے گئے ہیں اور وہ خوراک حاصل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے، اس کے ساتھ بین الاقوامی امداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ

مزید :

صفحہ اول -