چین، کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 18 مزدور ہلاک

  چین، کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 18 مزدور ہلاک

  

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں کوئلے کی ایک کان میں زہریلی کاربن مونو آکسائیڈ کے اخراج سے 18 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق کوئلے کی کان میں زہریلی گیس کے اخراج کا واقعہ چانگ کنگ میونسپلٹی میں پیش آیا۔ کان گزشتہ دو ماہ سے بند تھی اور زہریلی گیس کے اخراج کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مزدور آلات کھول رہے تھے۔ جمعے کے روز پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزدور ہلاک

مزید :

صفحہ اول -