راولپنڈی، گھر یلو ملازمہ کی مبینہ مارپیٹ، مالک اہلیہ سمیت گرفتار

    راولپنڈی، گھر یلو ملازمہ کی مبینہ مارپیٹ، مالک اہلیہ سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) راولپنڈی کے علاقے ریلوے سکیم میں گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے گھر کے مالک اور اس کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا۔واقعہ تھانہ ویسٹریج کی حدود میں پیش آیا جہاں 12 سالہ گھریلو ملازمہ کے بال کاٹ پر مبینہ تشدد کیا گیا۔ مار پیٹ کے بعد مافیہ نامی بچی کو گھر سے نکال دیا گیا۔ کمسن کو سڑک پر روتے دیکھ کر خاتون نے پولیس کو اطلاع دی۔ گھریلو ملازمہ نے الزام لگایا کہ گھر کے مالک اور مالکن نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے خاتون شہری شازیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم قدیر اور اس کی بیوی طیبہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ زخمی بچی کو میڈیکل کے بعد پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔ادھر فیصل آباد میں بچی پر تشدد کرنے والے ملزم رانا منیر کی ایک لاکھ روپے کے مچلکہ کے عوض ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ مقدمہ کی مدعی چائلڈ پروٹیکشن آفیسر ثمینہ نادر عدالت میں حاضر ہونے سے گریزاں رہی۔
گھریلو ملازمہ

مزید :

صفحہ اول -