وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان کی زیر  صدار ت وفاقی کابینہ کا اجلاس  کل(منگل) کو ہو گا۔  اجلاس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی،معاشی اور کورنا کی صورتحال کا جائزہ لے گی  جبکہ پی ڈی ایم کے جلسے سے نمٹنے کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا جائیگا،وفاقی کابینہ 15  نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی، فرانس کے ساتھسفارتی تعلقات کے حوالے سے قومی پالیسی بھی  مرتب کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان کی زیر  صدار ت وفاقی کابینہ کا اجلاس  کل(منگل کو) ہو گا   جس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی،معاشی اور کورنا کی صورتحال کا جائزہ لے گی  جبکہ پی ڈی ایم کے جلسے سے نمٹنے کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا جائیگا،وفاقی کابینہ 15  نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی ، ایجنڈے میں 6 بجلی سپلائی کمپنیز کے بورڈ کی ازسرنو تشکیل کی منظوری    بھی شامل ہے،فیسکو، ہیسکو، آئیسکو، پیسکو،کیسکو،  لیسکو کے نئے بورڈز کی  منظوری دی جائے گی،وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہو گی۔وفاقی کابینہ فیڈرل کورٹس کمپلیکس کراچی تعمیر کرنے  اورپاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ای ڈی کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی،ممنوعہ بور کے اسلحہ و بارود درآمد کرنے کی پالیسی میں نرمی کا جائزہ لیا جائے گا،کابینہ ہاوس بلڈنگ فنانس کمپنی کے ایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ اجلاس میں فرانس کیساتھ سفارتی تعلقات کے حوالے سے قومی پالیسی مرتب کی جائے گی وفاقی اور تمام صوبوں کی مشترکہ فنانشل اسٹیٹمنٹس کابینہ کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

  وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -