بنڈل آئی لینڈ بننے کے بعد کراچی دبئی کو پیچھے چھوڑ دے گا، گورنر سندھ 

    بنڈل آئی لینڈ بننے کے بعد کراچی دبئی کو پیچھے چھوڑ دے گا، گورنر سندھ 

  

کراچی(آئی این پی)  گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پیشگوئی کی ہے کہ بنڈل آئی لینڈ بننے کے بعد شہریوں کو روزگار کے لیے دبئی جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بنڈل آئی لینڈ کی تعمیر کے بعد کراچی دبئی کو پیچھے چھوڑ دے گا اور نوجوانوں کو روزگار کے لیے دبئی جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی عمران اسماعیل نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بنڈل آئی لینڈ روزگار کے مواقع فراہم کرے گا گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی دہشت گردی کی نذر رہا ماضی میں ایک آواز پر پورا شہر بند ہوجاتا تھا مگر ہم نے اس آواز کو بند کردیا کیونکہ حکومت کراچی کی رونقیں واپس بحال کرنا چاہتی ہے عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ شہر قائد کو آپ لوگوں کے ساتھ مل کر صاف خود صاف کروں گا اور ہم کراچی کو ایک بار پھر چمکتا دھمکتا شہر بنائیں گے۔

گورنر سندھ

مزید :

صفحہ اول -