وزیراعظم صاحب،ہمیں این آر او نہیں آپکا استعفیٰ چاہیے، قمر زمان کائرہ

   وزیراعظم صاحب،ہمیں این آر او نہیں آپکا استعفیٰ چاہیے، قمر زمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب،ہمیں این آر او نہیں آپکا استعفیٰ چاہیے۔مشرف ہمیں این آر او دینے والا کون تھا،ہم نے تو اس سے استعفیٰ لیاآپ جتنے چاہو مقدمے درج کرو لاہور کا جلسہ پوری طاقت سے ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور انکے ترجمانوں کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہے کہ یہ جانے والے ہیں۔وزیراعظم ڈلیور کرنے میں ناکام ہوجکے ان کی ہر تقریر میں تکبر جھلکتا ہے یہی انکے زوال کی بڑی نشانی ہے۔ دریں اثناء پی ڈی ایم کا مشاورتی اجلاس آ ج دوپہر دو بجے پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کے صوبائی سربراہان اپنے وفود کے ساتھ شرکت کریں گے۔پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اس موقع پر میزبان ہوں گے۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس منعقد ہوگی۔
 قمر زمان کائرہ

مزید :

صفحہ اول -