میجر شبیر شریف شہید کا یوم شہادت، آرمی چیف کی جانب سے مزار پر پھول چڑھائے گئے

  میجر شبیر شریف شہید کا یوم شہادت، آرمی چیف کی جانب سے مزار پر پھول چڑھائے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)  میجر شبیر شریف نشان حیدر کے یوم شہادت کے موقع پر لاہور میں ان کے مزار پر پروقار تقریب منعقد ہوئی، میجر جنرل رضا آزاد نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی طرف سے پھول چڑھائے۔میجر شبیر شریف کا  49 واں یوم شہادت منایا گیا، انہوں نے 1965 اور 71 کی پاک بھارت جنگ میں شجاعت کی تاریخ رقم کی۔ نشان حیدر اور ستارہ جرات حاصل کرنے والے پاک فوج کے منفرد افسر میجر شبیرشریف شہید 28 اپریل 1947 کو ضلع گجرات کیقصبہ کنجاہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1964 میں 21 سال کی عمر میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی، 1965 کی جنگ میں بحیثیت سیکنڈ لیفٹیننٹ شریک ہوئے اوربہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے چار بھارتی سپاہیوں کو جنگی قیدی بنایا اور دشمن کی دو توپیں بھی تباہ کیں۔ جنگ میں کمال بہادری کا اعتراف کرتے ہوئے شبیر شریف کوستارہ جرات سے نوازا گیا۔
میجر شبیر شریف

مزید :

صفحہ اول -