پی ٹی آئی نے مفاد پرستوں کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا: محب اللہ خان

پی ٹی آئی نے مفاد پرستوں کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا: محب اللہ خان

  

 پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا کے وزیرزراعت، لائیوسٹاک وفشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے سیاسی کلچر تبدیل کرکے مفاد پرستوں کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کردیاہے، عوام کو فرسودہ سیاسی کلچرسے نجات دلاکر جذبہ خدمت خلق سے سرشار سیاسی کلچر کو متعارف کرادیاہے اب وہی لوگ عوام پر حکمرانی کرینگے جو حقیقی معنوں میں خود کو عوامی خدمت کیلئے وقف کرینگے تحریک انصاف کی حکومت میں لوگوں کی خدمت کیساتھ ساتھ ترقی اورخوشحالی کا سفربھی جاری رہیگا، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ سوات مٹہ شورمیں حلقہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والوں سے باتیں اور گاؤں شمکانڑہ میں اے این پی سے تعلق رکھنے والے دیر نواب کا اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر اُن کے حجرے پر پارٹی پرچم کشائی کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ترقی اورخوشحالی کادوسرانام ہے، موجودہ حکومت کا ایجنڈا بھی لوگوں کی بلااختیار اوربلاتفریق خدمت کرناہے، عمران خان کے وژن کے مطابق عوام ملک میں تبدیلی کی حامی ہے، جس کے لئے عوام نے تحریک انصاف اور عمران خان کابھرپور ساتھ دینے کاتہیہ کررکھاہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام اور حکمرانوں کے درمیان فاصلے ختم کردیئے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی اعتماد ہی ہمارے لئے باعث اطمینان ہے اور انشاء اللہ عوامی اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔تحریک انصاف کی عوام دوستی اپوزیشن کو ہضم نہیں ہورہی ہے، ترقی اورخوشحالی کی دشمن قوتوں نے تحریک انصاف کے خلاف ایکا کرلیاہے، ترقی کی دشمن قوتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کو منہ کی کھانی پڑے گی، عوام عمران خان اورموجودہ حکومت کے ساتھ ہے، اپوزیشن کا ایجنڈا ذاتی مفادات پرمبنی ہے، عوام اپوزیشن کی چالوں میں ہرگز نہیں آئے گی، یہ مسترد کردہ لوگ ہیں خود کو زندہ رکھنے کیلئے اس طرح کی حرکتیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی حقیقی نمائندگی کا حق اداکررہی ہے اورعوام کی فلاح وبہبود کیلئے تمام تراقدامات اٹھارہی ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی اتحاد اصل میں ترقی اورخوشحالی کے خلاف ہے ان لوگوں کوعوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے ان لوگوں کے قول وفعل میں تضاد ہے اورعوام نے 2018کے الیکشن میں ان کی سیاست کو دفن کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے پیٹ میں درد ہویامروڑ ترقی اورخوشحالی کا یہ سفر جاری رہیگا، صوبہ بھراورخصوصاً سوات میں اس وقت ترقیاتی انقلاب برپا کرنے کے لئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ لیکن ترقی کے دشمن لوگوں کو یہ ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے اور تعصب کی عینک لگانے والوں کو تحریک انصاف کی یہ ترقی اورخوشحالی نظرنہیں آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان کے وژن کو گلے لگالیاہے اور صحت انصاف کارڈ کی بجائے اب شناختی کارڈ کے ذریعے لوگوں کو مفت علاج معالجے کا انتظام کرناپی ٹی آئی حکومت کاطرہ امتیاز ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -