کوہاٹ‘ درملک دھرنا 5روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر 

کوہاٹ‘ درملک دھرنا 5روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر 

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) درملک دھرنا پانچ روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا ڈپٹی کمشنر آفس میں مزاکرت اور مطالبات کے حل (گیس پریشر اور لوڈشیڈنگ)  کیلئے تحریری معاہدے کے بعد شرکاء نے دھرنے ختم کرنے اعلان کردیا لاچی کے علاقے درملک غورزندی روڈ پر گیس کمپنیوں کے خلاف شاد منیر‘ عبدالوہاب‘ ارشد‘ محسن‘ اسلم خواجہ اور دیگر کی قیادت میں عوام نے گیس کمپنیوں کے خلاف دھرنا دیا تھا جہاں مختلف سیاسی سماجی شخصیات نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شرکاء کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی مذاکرات میں وفاقی وزیر شہریار آفریدی‘ ایم پی اے میجر شاہ داد‘ اسسٹنٹ کمشنر لاچی عمروقار‘ شاد منیر‘ محمد احسان‘ جی ایم ایس این جی پی ایل اور دیگر شریک رہے مشران نے مذاکرات کے بعد بتایا امید ہے کہ تحریری معاہدے کے بعد مزید احتجاج کی نوبت نہیں آئے گی انتظامیہ سمیت جس کسی نے بھی یو سی درملک عوام کے ساتھ دھرنے میں تعاون کیا اس پر سب کے شکرگزار ہیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -