پی ڈی ایم کا کوئی سیاسی نعرہ نہیں بلکہ ایک قوت ہے: عبد الجلیل جان 

    پی ڈی ایم کا کوئی سیاسی نعرہ نہیں بلکہ ایک قوت ہے: عبد الجلیل جان 

  

 پشاور (سٹی رپورٹر)پی ڈی ایم میں شامل  اپوزیشن جماعتوں نے اتوار کے روز پشاور پریس کلب کے سامنے حکومت کی جانب سے پی ڈی ایم کے صوبائی قیادت کے خلاف  ایف آئی آر کے اندراج اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت جمیعت علماء اسلام کے قاری رفیق شاہ،پی ڈی ایم کے صوبائی رہنما عبدالجلیل جان،عاطف الرحمن، پیپلز پارٹی کے سٹی صدر ذوالفقار اٖفغانی،ذوالفقار اعوان،ملک سعد  اور پاکستان مسلم لیگ (ن)  کے  ضلعی صدر راشد محمود اور ضلعی جی ایس رحیم دلنواز نے کی جبکہ احتجاج میں پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن،جمعیت علماء اسلام  اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر سیاسے جماعتوں کے کثیر تعداد میں کارکنان  اور ضلعی قائدین نے شرکت کی نے مظاہرے کے شرکاء نے سڑک کو ہر قسم کی کی ٹریفک کیلئے بند کر کے حکومت  اور گرفتاریوں کے خلاف نعرے لگائے پی ڈی ایم کے مظاہرے  سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ کہ پی ڈی ایم  کا کوئی سیاسی نعرہ نہیں بلکہ ایک قوت ہے اور آگے چل کر یہ قوت حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک دے گی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مہنگائی بے روزگاری اور معیشت کی تباہی کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا اب عوام بیدار ہوچکی ہے اور پی ڈی ایم  میں شامل تمام جماعتوں کے کارکنوں نے اپنے قائدین کے ساتھ پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ  حکومت گرانے کا تہیہ کر رکھا ہے انہوں نے کہا کے عوام نے پی ٹی آئی کی حکومت کو مسترد کر دیا ہے کیونکہ عوام کو روزگار دینے والوں نے روزگار چھین لیا ہے جبکہ سیاسی جدوجہد کرنے والے کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے جوغیر قانونی و غیر آئینی اقدامات ہے پی ڈی ایم کے صوبائی قائدین نے مطالبہ کیا ہے حکومت غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات  سے گریز کریں جبکہ پی ڈی ایم کے گرفتار کارکنان کو جلد از جلد رہا کیا جائیاور ایف ائی ار واپس لی جا ئیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے اور مرکزی قیادت کی کال پر کسی بھی وقت اسلام آباد تک لانگ مارچ کرنے کیلئے تیار ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -