آن لائن کلاسز کیلئے تعلیمی ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق ورکشاپ

آن لائن کلاسز کیلئے تعلیمی ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق ورکشاپ

  

ٹانک/ڈیرہ اسماعیل خان(ہینڈ آؤٹ‘06 دسمبر 2020)گومل یونیورسٹی کے سب کیمپس ٹانک کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمیل کی سربراہی میں آن لائن کلاسوں کیلئے تعلیمی ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ٹانک کیمپس کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کی سربراہ ماریا زوریز نے کروایا۔ جس میں ٹانک کیمپس کے تمام فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ میں انسٹرکٹر/ریسورس پرسن صابر احمد نے تمام ممبران کو ٹریننگ دی اور ورکشاپ میں گومل یونیورسٹی کے پورٹل تک رسائی حاصل کرنے اور طلبا کے ساتھ آن لائن مواصلات اور اس کے استعمال کے طریقوں پر ڈیمو دیئے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ٹانک کیمپس پروفیسر ڈاکٹر محمد جمیل نے کہا کہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد کے متعارف کردہ ماڈل ”No Student Behind Model(کوئی طالب علم پیچھے نہیں)“کو موجودہ عالمی وباء کورونا وائرس کے مشکل ترین حالت میں زیادہ اہمیت اورتقویت ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گومل یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں وائس چانسلر کی ہدایت کے مطابق ایل ایم ایس کی خصوصیات کے ساتھ ایک وسیع پیمانے پر آن لائن پورٹل شروع کیا ہے۔ جس سے نہ صرف طلباء بلکہ اساتذہ اور ملازمین مستفید ہوں گے اور ان کاتمام کام آسان ہو جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر کیمپس پروفیسر ڈاکٹر محمد جمیل نے منتظمین اور عملہ کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کی ترقی و کامیابی میں ان کے کار کردکو سراہااور یقین دہانی کرائی کہ وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد کے وژن کے مطابق گومل یونیورسٹی ٹانک کیمپس میں طلباء کیلئے پر امن ماحول میں بہترین اور اعلیٰ تعلیمی ماحول کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -