اسسٹنٹ کمشنر کا ٹرانسپورٹ اڈوں کا دورہ‘ ایس او پیز چیک کئے

اسسٹنٹ کمشنر کا ٹرانسپورٹ اڈوں کا دورہ‘ ایس او پیز چیک کئے

  

کوھاٹ (نامہ نگار) کمشنرکوہاٹ ڈویژن سید عبدالجبارشاہ احکامات کی روشنی میں ٹیم ون اسسٹنٹ کمشنر شیر بہادر نے سپرٹنڈنٹ آرٹی اے شوکت زمان، اورٹریفک وارڈن کے ہمراہ پیرعادل شاہ کوچ پشاور سٹینڈ،پیرعادل شاہ پنڈی سٹینڈ ہنگو بائی پاس اور ٹل ہنگو اڈہ میں درجنوں گاڑیوں کے کورونا وائرس کے حوالے سے لاگو ایس او پیزچیک کئے اس موقع پرانھوں نے سینکڑوں شہریوں اور ڈرائیوں میں ماسک مفت تقسیم بھی کئے اوردونوں اڈوں میں حکومت کی طرف سے جاری ایس اوپیزعمل کرتے ہوئے گاڑیوں ڈرائیوروں اورمسافروں کے پاس باقاعدہ ماسک اور سیناٹئزر موقع پر موجود تھے جس پر اسسٹنٹ کمشنر شیر بہادرنے دونوں اڈوں کی کارکردگی تسلی بخش قرار دیا اور شاباش بھی دی اور اس طرح حکومت کی طرف سے جاری ایس اوپیزپر مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کی انھوں نے مختلف ڈرائیوروں سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شیر بہادر نے کہا کہ کورونا وائرس ایک خطرناک مرض ہے جس سے بچاو صرف احتیاط کرنے میں ہے انھوں نے کہا کہ نہ صرف ڈرائیورحضرات خودبلکہ گاڑی میں بیٹھے مسافروں کوبھی چیک کریں اور بغیر ماسک کے سواری نہ بیٹھائیں کیونکہ احتیاط ہی کے ذریعے ہم اپنی اور دوسروں جان کی حفاطت یقینی بنا سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ بھاری جرمانوں کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز پر من وعن درآمد نہیں کیا جاتا جو کہ کورونا وائرس کے پھیلاکا سبب بن رہا ہے اعلامیہ کے مطابق پانچ دسمبر سے پہلی دفعہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اڈہ سیل کیا جائے گا جبکہ دوسری بار پر لائسنس منسوخ کیا جائے گا اسی طرح پانچ دسمبر سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرگاڑی کو تحویل میں کیا جائے گا اور دوسری بار خلاف پر روٹ پرمٹ منسوخ کیا جائے گا اوراس کے ساتھ کسی بھی مسافر کو بغیر ماسک کے پبلک ٹرانسپورٹ میں بیٹھنے یا سفر کرنے کی اجازت نہیں دی ج

مزید :

پشاورصفحہ آخر -