رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں 21ملزمان گرفتار

رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں 21ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 21 ملزمان کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق رینجرز نے اتوار کو کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان لوٹ مار کرنے،غیر قانونی اسلحہ رکھنے،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،سکھن صنعتی ایریا،بغدادی،ڈاکس اور ماڑی پور کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 10  ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے،تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
رینجرز