سانگھڑ میں کتا مار زہر غلطی سے کھانے سے 5سالہ بچی جاں بحق

 سانگھڑ میں کتا مار زہر غلطی سے کھانے سے 5سالہ بچی جاں بحق

  

سانگھڑ(آئی این پی)سانگھڑ بلدیہ کی نااہلی کے باعث آوارہ کتوں کو دیا گیا زہر ماں بیٹی نے نگل لیا جب کہ بیٹی جاں بحق ہوگئی۔سانگھڑ بلدیہ کی لاپروائی کے باعث سانگھڑ کے علاقے شہمیر پہنور کالونی میں بلدیہ سانگھڑ کی جانب سے کتا مار مہم میں کتوں کو مارنے کے لیے زہر ڈالا گیا جو کہ 5سالہ کوثر ولد جمال پنھور نامی بچی نے زہر اٹھا کر کھالیا اور گھر جاکر اپنی ماں کو بھی دے دیا۔زہر آلود چیز کھاکر ماں اور بچی کی حالت غیر ہوگئی جسے اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت سول اسپتال سانگھڑ منتقل کیا جہاں بچی کی نازک حالت دیکھتے ہوئے نوابشاہ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بچی کوثر پہنور جاں بحق ہوگئی۔سانگھڑ پولیس نے ایک بلدیہ ملازم کو گرفتار کرلیا ہے،مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

 سانگھڑ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -