جیلانی پارک میں پھولوں کی  7روزہ نمائش کا آغاز آج  ہو گا 

  جیلانی پارک میں پھولوں کی  7روزہ نمائش کا آغاز آج  ہو گا 

  

 لاہور(آئی این پی) جیلانی پارک میں پھولوں کی 7 روزہ نمائش کا آغاز(آج) پیر کو  ہو گا، نمائش میں ایک سو سے زائد اقسام کے پھول سجائے جائیں گے، تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ باغوں کے شہر میں گلوں کی خوشبو بکھرنے کو تیار، لاہور کے جیلانی پارک میں گل دادی کی نمائش سجانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ نیلے، لال، سبز نارنجی اور دیگر رنگارنگ پھول اپنی رعنائیاں بکھیریں گے۔ 7 دسمبر کو شروع ہونے والی سالانہ نمائش 13 دسمبر تک جاری رہے گی،رواں سال نمائش میں مٹی کے ڈھیروں سے خصوصی بیس تیار کی گئی ہے۔ اس اچھوتے انداز سے پھولوں اور پودوں کی دلکشی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ اسی طرح رواں سال گل دادی کی نمائش کے دوران بینچ بھی نہیں لگیں گے۔

 جیلانی پارک

مزید :

پشاورصفحہ آخر -