این آر او دیں نہ لیں، ملک کو انتشار  اور تصادم سے بچائیں، سعد رفیق 

   این آر او دیں نہ لیں، ملک کو انتشار  اور تصادم سے بچائیں، سعد رفیق 

  

 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ این آر او کون دے سکتا ہے کون نہیں، بحث بیکار ہے۔اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ این آر او دیں نہ لیں، ملک کو انتشار اور تصادم سے بچائیں۔سعد رفیق نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ میں مشورہ دیا کہ کرسی چھوڑیں، فری اینڈ فیئر الیکشن کروائے جائیں، ووٹ کا فیصلہ سب تسلیم کریں، پاکستان کو آگے بڑھنے دیا جائے۔

خواجہ سعد رفیق

مزید :

پشاورصفحہ آخر -