صوابی میں انسداد پولیو مہم فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات 

      صوابی میں انسداد پولیو مہم فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات 

  

صوابی(بیورورپورٹ) ڈی پی او صوابی کی نگرانی میں ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات میں بخیر و عافیت اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔ اس دوران ضلع بھر میں کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا تمام پولیو ورکرز کو محدود وسائل کے باوجود بھرپور سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی جملہ پولیو ٹیموں کے ہمراہ پولیس نفری تعینات کرکے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔ اس حوالہ سے ضلع بھر کی ڈسٹرکٹ پولیس، ٹریفک وارڈن پولیس، ایف آر پی،ایلیٹ فورس اور کیو آر ایف کے جوانوں کے علاوہ قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کی خدمات بھی حاصل رہیں اس دوران ضلع بھر میں پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے فُول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے تھے اور ضلعی پولیس سربراہ کی براہ راست نگرانی میں تمام سرکل ڈی ایس پیز و جملہ ایس ایچ اوز  نے پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی انتظامات کی قیادت کی اور پورے مہم کے دوران فول پروف سیکورٹی کے فرائض بہترین انداز میں سر انجام دئیے گئے۔اس موقع پر ڈی پی او صوابی  کا کہنا تھا کہ صوابی پولیس پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے پرعزم ہے اور اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -