ہنگو‘ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
ہنگو(بیورو رپورٹ) پی ڈی ایم کا نا احل حکومت کے خلاف تاریخی احتجاج، جے یو آئی سمیت اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی ریلی میں بھر پور شرکت۔ تبدیلی کے نام پر قوم کیساتھ جو دھوکہ ہوا ہے اسکی 72 سالوں میں کوئی مثال نہیں ملتی، مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پی ڈی ایم عمران خان کو گھر بھیجنے تک اپنی تحریک جاری رکھے گی۔نا اہل ٹولہ مسلط کرنے والے بھی حکومت کیساتھ ساتھ قوم کے مجرم ہے۔ 13 دسمبر کا جلسہ اس حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔مولانا تحسین اللہ، پیاوزار وزیر، الیاس اورکزئی سمیت دیگر مقررین کا احتجاجی ریلی سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر ملک کی دیگر اضلاع طرح ضلع ہنگو میں بھی جے یو آئی کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی میں مسلم لیگ ن، عوامی نیشنل پارٹی، پی پی پی کی مقامی قیادت اور کارکنوں نھ بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مولانا تحسین اللہ کی قیادت میں احتجاجی ریلی الشیراوی مسجد سے ہوتی ہوئی مین چوک پہنچی جہاں ضلعی امیر مولانا تحسین اللہ، تحصیل امیر جے یو آئی مولانا حافظ قاسم،سابق تحصیل ناظم حاجی پیاو زار وزیر، ضیاء السلام،مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید جمال اورکزئی، سٹی صدر محمد الیاس اورکزئی، اے این پی کے تحصیل نائب صدر مثل خان اورکزئی و دیگر مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی حکومت ہے جس کی سوئی کرپشن پر اٹکی ہوئی ہے۔ ڈھائی سالوں میں کوۂ بھی ایسا کام نہیں کیا جس سے عوام کو کسی قسم کا ریلیف ملتا، نا اہل کرپٹ اور عوامی حمایت سے محروم ٹولہ مسلط کیا گیا ہے۔