ہر سال کی طرح اس سال بھی خیبرپختونخوا میں قومی ووٹرز ڈے منایا جائیگا 

  ہر سال کی طرح اس سال بھی خیبرپختونخوا میں قومی ووٹرز ڈے منایا جائیگا 

  

پشاور (سٹی رپورٹر)ہر سال کی طرح اس سال بھی خیبرپختونخوا میں  قومی ووٹرز ڈے منایا جائیگا جبکہ اسی دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے  صوبائی سطح کی بڑی تقریب دفتر صوباء الیکشن کمشنر  خیبرپختونخوا  واقع شامی روڈ بالمقابل گالف کلب گیٹ نمبر،2 کے کانفرنس ہال میں آج بروز پیر  دن 11 بجے منعقد ہوگی۔ ممبر الیکشن کمیشن جسٹس (ر) ارشاد قیصر اس موقع پر مہمان خصوصی ہوگی اور اس کے علاوہ  تمام اضلاع کے ریجنل الیکشن کمشنرز اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے دفاتر میں اسی دن  تقاریب منعقد ہوں گی۔ قومی وٹرز ڈیز کے تقریبات  سے شرکاء  قومی ووٹرز ڈے کے اہمیت  پرروشنی ڈالیں گے جسکا مقصد ووٹ کی  رجسٹریشن اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور بالخصوص خیبرپختونخوا میں آئیندہ  بلدیاتی  انتخابات میں  ووٹر ٹرن آوٹ بڑھانے  کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے کردار ادا کرنیکی اپیل کی جائیگی۔ ضلع  پشاور کی سطح کی تقریب ریجنل الیکشن کمشنر پشاور  فضل حکیم کی صدارت میں دفتر واقع ملک پلازہ کوہاٹ روڈ میں منعقد ہوگی۔ جس سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پشاور عبدالقادر بھی خطاب کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -