دن دھاڑے ٹانک اڈے پر ڈکیتی نجی کمپنی کی وین کو لوٹ لیا گیا

  دن دھاڑے ٹانک اڈے پر ڈکیتی نجی کمپنی کی وین کو لوٹ لیا گیا

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ گذشتہ ماہ بھی شہر کے گنجان آباد علاقوں میں ڈاکوں نے بس کوسٹر اور ڈاٹسن سمیت شہریوں کو لاکھوں روپے سے مرحوم کیا گیا اسی طرح دن دھاڑے پوندہ گیٹ کے قریب مسلح ڈکیٹ نے الحمد ٹریڈرز کی سپلائی وین میں سوار دو ملازمین سے اسلحہ کی نوک پر1لاکھ 67ہزارو روپے چھین لئے اور موقع سے فرار ہوگئے، سٹی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق الحمد ٹریڈرز کی سپلائی وین میں سوار دو ملازمین محمد جنید مصطفی اعوان سکنہ گنڈی عمر خان اور غلام نبی سامان کی سپلائی اور ریکوری کے بعد واپس آرہے تھے کہ رش کی وجہ سے پوندہ گیٹ کے قریب رکے تو اس دوران ایک نامعلوم مسلح ڈکیت نے ان سے اسلحہ کی نوک پر 1لاکھ67ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی اور رش کے باوجود بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ سٹی پولیس نے نامعلوم مسلح ڈکیت کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملوث ملزمان کی تلاش جاری کر دی شہریوں کا ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا اور ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سے وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -