مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش کا کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس کا دورہ

  مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش کا کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس کا ...

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ خان بنگش کا کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس کا دورہ،کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل، انہوں  نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور معیاری کام کی بروقت تکمیل کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی جانب سے کوہاٹ کے عوام کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے، اس کی تکمیل سے کوہاٹ کے نوجوانوں کوسپورٹس کے بہترین مواقع ملیں گے۔ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا کہ کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جس سے نہ صرف کوہاٹ بلکہ ساؤتھ ریجن کے دیگر اضلاع کے لوگ بھی مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس کا تعمیراتی کام و کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی 2 مہینے کے اندر مکمل کی جائے گی۔ ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کریں گے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -