گھروں سے طلائی زیورات نقدی اور دیگر اشیاء چوری کرنیوالا ملزم گرفتار
پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس نے تھانہ تہکال کی حدود میں تالہ توڑ کر گھر سے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر اشیاء چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے طلائی زیورات، نقد رقم اور دیگر اشیاء برآمد کر لی گئی ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران اس سے اہم اورسنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی عادل خان ولداورنگزیب خان سکنہ چارسدہ حال کینال ٹاون نے تھانہ تہکال پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیاکہ وہ اہلخانہ کے ہمراہ گاو?ں گئے تھے جس کے دوران کسی نامعلوم چور نے اس کے گھرسے سونا، نقد اور عدد موبائیل فونز چوری کرلیا ہے،جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی کینٹ محمد طاہر نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹاؤن رحمت اللہ خان اور ایس ایچ او تھانہ تہکال سلطان محمود پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، ڈی ایس پی ٹاون رحمت اللہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ اوتہکال سلطان محمود نے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ان کے بیانات قلمبند کئے جس کے دوران واقعہ میں ملوث اصل ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز حسیب اللہ ولد فیص محمد سکنہ افغانستان حال کینال ٹاون کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضہ سے مسروقہ طلائی زیورات 4 تولے سونا اور موبائیل فون برآمد کر لیا گیا ہے،ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جس کے دوران اس سے مزید اہم اورسنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔