پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے: ڈاکٹر امجد 

  پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے: ڈاکٹر امجد 

  

 پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیرِہاؤسنگ خیبرپختونخوا ڈاکٹر امجد علی خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر کورونا سے متعلق وضع شدہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرکے اپنے اور اپنے پیاروں کی جانیں محفوظ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی محرومیوں کاازالہ کرنا اور خاص طور پر قدرتی آفات سے متاثرہ لوگ و خاندانوں کی مالی معاونت اور دادرسی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل بریکوٹ سوات کی مختلف یونین کونسلوں و دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ وزیر ہاؤسنگ کیساتھ ملاقات کیلئے آئے ہوئے مہمانوں نے ڈاکٹر امجد علی خان کے وژن و کوششوں کو سراہتے ہوئے ناواگئے و کوٹہ ابوہا کے سیلابی ریلے کے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت اور ان میں امدادی چیکوں کی تقسیم کی۔اس موقع پر عالیگے، اوڈیگرام، مانیار و گاؤں جور بانڈہ سے آئے ہوئے لوگوں نے بھی گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جوربانڈے میں مزید چار کمروں کی تعمیر کرنے کی منظوری اور ان پر فالفور کام شروع کرنے کے اقدامات کیساتھ ساتھ یونین کونسل مانیار میں جامعہ مسجد اقصٰی اور اوڈیگرام میں ہارون جامعہ مسجد کی سولرائزیشن و تنصیبی مراحل مکمل کرانے پر وزیرِہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی خان کا شکریہ ادا کیا۔مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہاؤ سنگ امجد علی نے کہا کہ موجودہ حکومت ماضی کے برعکس دور دراز پسماندہ علاقوں کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویلج کونسل املوک درہ غالیگے کے خراب راستوں اور کچی گلیوں کی پختگی سے گاؤں میں نکاسی آب کا مسئلہ ختم ہوا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -