ڈی ای او کوہاٹ کا 28 کلرکوں  کے تبادلے کا نوٹیفیکش جاری 

ڈی ای او کوہاٹ کا 28 کلرکوں  کے تبادلے کا نوٹیفیکش جاری 

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ڈی ای او کوھاٹ نے 28 کلرکوں کے تبادلے کا نوٹیفیکش جاری کر دیا بڑے بڑے برج الٹ گئے تبدیل ہونے والوں میں ظفر فضل الرحمان طاہر محمود دل خوباز اور دیگر شامل تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ عبدالسلام نے صوبائی محکمہ تعلیم کے حکم پر گزشتہ دنوں طویل عرصے سے ضلعی دفتر تعلیم میں براجمان 14 جونئیر اور سینئر کلرکوں کو مختلف سکولوں میں تبدیل کر دیا ہے جبکہ مذکورہ سکولوں سے 14 کلرکوں کو دفتر تعینات کر دیا گیا ہے اعلامیہ کے مطابق  تبدیل ہونے والے کلرکوں میں فضل الرحمان 26 برس ظفر محمود پانچ برس محمد طاہر 8 برس دل خوباز سات برس مزمل شاہ اور آصف سجاد پانچ برس سے دفتر میں تعینات تھے سول سوسائٹی اور اساتذہ نے ان تبادلوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے تاہم اگر یہ دائرہ کار دفتر میں کئی سالوں سے  براجمان اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور اے ڈی اوز اور ایس ڈی اوز تک وسیع کر دیا جائے تو اور بھی شفافیت آجائے گی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -