پنشنرز کے مسائل فوری حل کئے جائیں‘ عبدالکبیر خان 

پنشنرز کے مسائل فوری حل کئے جائیں‘ عبدالکبیر خان 

  

ا لپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ کا اجلاس گورنمنٹ پرائمری سکول کے ایڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوا جس میں پنشنرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  پنشنر ایسو سی ایشن کے صدر عبدالکبرخان نے کہا کہ پنشنرز کے جائز مطالبات حکومت فوری طور پر حل کریں، گروپ انشورنس، ریٹائرمنٹ بنفٹ اینڈ ڈیتھ کمپینسیشن بی فنڈ کے جملہ ملازمین سے ریٹائرمنٹ/ فوت گی تک کٹوتی ہوتی ہے لیکن حکومت نے بی نیفٹ صرف یکم جولائی 2010کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو دیا، اس کی شرح اور رقم میں 31جنوری 2017سے دو لاکھ سے پانچ لاکھ کااضافہ کیا گیا لیکن یکم جولائی 2010سے پہلے ریٹائرڈ ملازمین کو اس بنفٹ سے محروم رکھا گیا جو ظلم اور امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔ای ای ایف کے ہر ایجوکیشن ملازم سے ایک یوم کی تنخواہ اور ماہوار کٹوتی ہوتی رہی ہے لیکن اس سے بنفٹ صرف یکم جنوری 2013کے بعد ریٹائرڈ اور وفات ہونے والے ملازمین کو دیا جاتا ہے وہ بھی صرف تیس ہزار روپے اور سکیل ایک تا بائیس کو،جبکہ 01/01/2013سے پہلے ریٹائرڈ ملازمین اس بینفٹ سے محروم رکھا گیا ہے جو انصاف نہیں بلکہ ظلم ہے اربوں کے فنڈز کا کیا مصرف ہے۔ایم پی ایز اور ایم اینایز کیلئے خزانہ میں گنجائش ہے لیکن پنشنرز کیلئے نہیں۔فیملی پنشن کو 100فیصد کیا جائے،عمر رسیدہ افراد کو دنیا کے تمام ممالک میں خصوصی سہولیات حاصل ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -