امتحانات کے نتائج میں تاخیر، سرحد یونیورسٹی کے طلباء کا تحفظ کا اظہار
پشاور (سٹی رپورٹر)سرحد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے شعبہ سول انجینئرنگ کے طلبہ نے فائنل سمیسٹر کے امتحانات کے نتائج تاخیر ہونے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ امتحانات کے نتائج کا جلد کیا جائے تااکہ طلبہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکے اور اپنی ڈگریز لیکر انٹرنشیپ اور نوکری کیلئے ایپلائی کر سکے بصورت دیگر آج احتجاج کرینگے شعبہ سول انجینئرنگ کے فائنل سمیسٹر کے طلبہ کے مطابق فائنل سمسٹر کے امتحانات تقریباً ڈھائی ماہ قبل ہوئے ہیں۔ جبکہ زبانی امتحان، پراجیکٹ پریزنٹیشن اور تیسز وغیرہ 26 ستمبر کو ہوئے ہیں لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نتائج میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے طلبہ کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ اس کا مہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہی ہے جبکہ وائس چانسلر،ڈین اور شعبہ کے چیئرمین اس حوالے سے ٹھس سے مس نہیں ہو تے تاہم نتائج میں تاخیر کی وجہ سے طلبہ ایم ایس کے داخلوں سے بھی رہہ گئے جسکے باعث طلبہ اور انکے والدین بھی سخت پریشانی سے دو چار ہے طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ شعبہ سول انجیئرنگ کے فائنل سمسٹر امتحانات کے نتائج کا اعلان جلد کیا جائے تاکہ طلبہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکے بصورت دیگر آج یونیورسٹی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مجبور ہونگے۔