پشتو ادب کے نامور شاعر ریاض  تسنیم مومند کی تیسری برسی  انتہائی عقیدت کیساتھ منائی گئی

 پشتو ادب کے نامور شاعر ریاض  تسنیم مومند کی تیسری برسی  انتہائی عقیدت ...

  

ضلع مہمند(نمائندہ پاکستان) پشتو ادب کے نامور شاعر ریاض تسنیم مومند کی تیسری برسی انتہائی عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔برسی تقریب کے مہمان خصوصی پختونخواہ مطالعاتی سنٹر باچا خان یونیورسٹی کے پروفیسر محب وزیر اور صدارت کے فرائض غلام حسین محب نے سر انجام دی۔تقریب میں علاقے کے شعرأ کا کثیر تعداد میں شرکت۔تفصیلات کے مطابق مہمند پریس کلب میں تکل فلاحی تنظیم کے تعاون سے مہمند ادبی ٹولنہ کے زیر اہتمام پشتو ادب کے نامور شاعر ریاض تسنیم کی تیسری برسی انتہائی عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔برسی تقریب میں علاقے کے ادبی تنظیموں مہمند ادبی غنچہ اور مہمند ادبی ٹولنہ کے شعراء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔پختونخواہ مطالعاتی سنٹر باچا خان یونیورسٹی کے پروفیسر محب وزیر مہمان خصوصی جبکہ غلام حسین محب نے صدارت کی فرائض سر انجام دی۔تقریب میں شرکاء نے پشتو ادب کے نامور شاعر ریاض تسنیم مرحوم کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اور مرحوم کی ادبی خدمات اچھی ناموں سے یاد کیں۔پروگرام کے آخر میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -