شانگلہ‘ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف

شانگلہ‘ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ا لپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف،مستحقین کے بجائے غیر مستحقین نے بی ائی ایس پی کارڈ حاصل کرچکے ہیں۔سرکاری ملازمین جو سروے کے دوران واضح ہدایت لکھی گئی تھی کہ سرکاری ملازمین بی ائی ایس پی کارڈ کے حقدار نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بہت سے سرکاری ملازمین بی ائی ایس پی کارڈ حاصل کرچکے ہیں۔ ملازمین کے خلاف انکوائری ہوکر ثابت ہونے کے باوجود ان کے خلاف نہ کارووائی ہوئی اور نہ ہی ریکوری ہوئی جوغریبوں کی حق تلفی ہوئی ہے۔بی ائی ایس پی کے اعلیٰ حکام تمام غیرمستحقین بشمول سرکاری ملازمین کو بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے نکال کر کے ان کے جگہ مستحقین کو بی ائی ایس پی کارڈ جاری کیا جائے۔غیرمستحقین کی سکورٹنی کرکے ان کو بی ائی ایس پی پراگرام سے نکال باہر کرے اور جو مستحقین سروے میں رہ گئی ہیں ان کو بی ائی ایس پی کارڈ جاری کیا جائے۔عوام نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے لئے نئے سروے کرنے کا مطالبہ کردیاہے۔