ڈاکٹر فائزہ رشید کا 7 قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار 

ڈاکٹر فائزہ رشید کا 7 قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار 

  

پشاور (سٹی رپورٹر)قومی وطن پارٹی کی وائس چیئرمین ڈاکٹر فائزہ رشید نے گزشتہ شب خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں اکسیجن کی قلت کے باعث 7 قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کو فی الفور مستعفی ہوجانا چاہئے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایک تحقیقاتی ٹیم کو قائم کیا جائے جو کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کو عمل میں لاکر انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے گزشتہ روز اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ مثالی حکومت جو کہ ریاست مدینہ بنانے کے بلند وبانگ دعوے کرتی ہیں گزشتہ 7 سال سے صوبہ خیبر پختونخوا میں برسراقتدار ہے ہیلتھ ریفارمز کے جو نعرے اور دعوے کرتے ہیں ان کی حکومت میں ہسپتالوں کا المیہ یہ ہے کہ مریض اکسیجن کے باعث اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دو بیٹھے جو کہ غریب عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -