پاک بحریہ کے پی این ایس  تبوک کا ترکی پہنچنے پر استقبال

 پاک بحریہ کے پی این ایس  تبوک کا ترکی پہنچنے پر استقبال

  

 اسلام آباد (این این آئی)حال ہی میں پاک بحریہ میں شامل کیے گئے جہاز پی این ایس تبوک کا ترکی کی بندرگاہ کسازپر پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر کساز نیول بیس سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترک بحریہ کے حکام نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تبوک نے ترک بحریہ کے جہاز کیساتھ مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تبوک کا ترکی کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔ 

پاک بحریہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -