اسمبلی سے استعفوں کی باتیں لطیفے ہیں، فیصل جاوید  

اسمبلی سے استعفوں کی باتیں لطیفے ہیں، فیصل جاوید  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپوزیشن کی جانب سے کی جانے والی اسمبلی سے استعفوں کی باتوں کو لطیفے قرار دیدیا۔جاری کیئے گئے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ اسمبلی سے استعفوں کی بات ہو رہی ہے، یہ استعفے نہیں لطیفے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوّل تو استعفے دیں گے نہیں اور اگر دے بھی دیئے سو بسم اللّٰہ، دے دیں استعفے، جن نشستوں پر استعفے دیں گے وہاں ضمنی الیکشن ہو گا۔سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ ضمنی الیکشن ہو گا اور پی ٹی آئی بھاری اکثریت حاصل کر لے گی، این آر او کے لیے جتنے پاپڑ بیلنے ہیں بیل لیں، ڈیل نہیں ملے گی۔
فیصل جاوید