حکومت سے ٹکر: پیشتر پرائیویٹ سکول، کالجز، سربراہان کا ادارے بند کرنے سے انکار 

حکومت سے ٹکر: پیشتر پرائیویٹ سکول، کالجز، سربراہان کا ادارے بند کرنے سے ...

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) بیشتر پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے حکومتی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے تعلیمی ادارے بند کر نے سے انکار کردیا‘ بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث حکومت نے تعلیمی ادارے26نومبر سے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا مگربیشتر تعلیمی اداروں نے اس پر عملدرآمد کرنے سے انکار کردیا ہے اور تعلیمی ادارے بدستور کھلے ہوئے ہیں جس کے باعث طلباوطالبات کے کورونا وائرس (بقیہ نمبر53صفحہ7پر)

سے متاثر ہونے کے خدشات ہیں‘ مذکورہ سکولوں و کالجوں کی انتظامیہ کی طرف سے طلباوطالبات کو زبردستی روزانہ آنے پر مجبور کیا گیا ہے۔صورتحال یہ ہے کہ ممتاز آباد‘ گلگشت‘ شاہ رکن عالم سمیت مختلف علاقوں میں بیشتر سکولز و کالجز کھلے ہیں‘ان تعلیمی اداروں کے مالکان کا دعویٰ ہے کہ ان کے محکمہ تعلیم اور انتظامیہ کے حکام سمیت با اثر سیاستدانوں کے ساتھ تعلقات ہیں‘ اس لئے ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکتی۔طلباوطالبات کے والدین نے کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیاجائے اور حکومتی احکامات کی دھجیاں بکھیر کر بچوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

تعلیمی ادارے بند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -