مختلف شہروں میں دھند، سردی بڑھ گئی، معمولات زندگی متاثرہ، حادثات ڈبل
وہاڑی، مظفرگڑھ،ہارون آباد (بیورو رپورٹ، نامہ نگار)شہر اورگردونواح میں دوسرے دن بھی دھندکاراج رہا جس کی وجہ سے نہ صرف سردی کی شدت میں اضافہ ہوا بلکہ معمولات زندگی بھی بری طرح متاثرہوئے وہاڑی میں شدیددھند کی وجہ سے حدنگاہ تقریباپانچ میٹرتک رہ گئی۔دھندکے باعث ڈرائیورزکوڈرائیونگ میں اورٹریفک کی روانی میں شدیدمشکلات کاسامناکرنا پڑا جبکہ ترجمان ٹریفک پولیس اورپٹرولنگ پولیس نے شہریوں کودھندمیں غیرضروری (بقیہ نمبر52صفحہ7پر)
سفر سے گریزکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفرکے دوران ڈرائیورز فوگ لائیٹس کااستعمال کریں۔محکمہ موسمیات کے مطابق دھندکی صورتحال مزیدکئی دن تک رہنے کاامکان ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا۔مظفرگڑھ شہر اور مضافات میں شدید دھند کا راج شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی دھند سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے شدید دھند کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے ٹریفک پولیس نے شہریوں کو دھند کے اوقات میں گاڑیوں میں فوگ لائٹس کااستعمال کرنے، دھند میں لائن کا خیال رکھنے، تیز رفتاری اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہارون آباد شہر اور گردونواح میں شدید دھند پڑی،جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،شدید دھند کے سبب چکوک اور دیہاتوں سے آنے والے افراد بالخصوص ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، شدیددھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم رہ گئی، ٹوٹی اور کم چوڑی سڑکوں کی بدولت دھند سے ہرسال کئی حادثات رونما ہوتے ہیں، دھند کے باعث شاہراوں پر ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر رہی۔ٹریفک پولیس نے دھند کے اوقات میں سپیڈ آہستہ رکھنے اور فوگ لائٹس استعمال کرنے پر زور دیا ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق دھند کا سلسلہ مزید جاری رہے گا۔
دھند