ملتان،رحیم یارخان میں کروناسے 3ہلاکتیں، متعدد مریضوں کی حالت نازک 

ملتان،رحیم یارخان میں کروناسے 3ہلاکتیں، متعدد مریضوں کی حالت نازک 

  

 ملتان،رحیم یارخان (وقائع نگار، بیورو رپورٹ)نشتر ہسپتال شعبہ ایمرجنسی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد چانڈیو میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جن کو فوری طور پر  نشتر آئی سو لیٹ کرلیا گیا ہے۔واضح رہے تین روز قبل ڈاکٹر امجد چانڈیو میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں۔خون کے نمونے بھی لئے گئے۔ٹیسٹ پازیٹو آنے پر فوری آئی سو لیٹ کرلیا گیا ہے جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق نشتر میں داخل ایک اورمریض دم توڑ گیا ہے ادھرضلع بھر میں کرونا کے وار جاری (بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

، تین خواتین سمیت مزید 7 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، تعداد بڑھ کر 1467 تک جاپہنچی، دو کرونا متاثرہ دم توڑ گئے، تعداد 75 ہوگئی جبکہ 9کرونا وائرس متاثرہ کرونا کو شکست دیکر صحت یاب ہوگئے تعداد 1250 تک جاپہنچی، 142کرونا وائرس متاثرہ زیر علاج۔ محکمہ صحت کے اعدادو شمار کے مطابق 3 خواتین سمیت مزید 7 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ متاثر ہونیوالوں میں صادق آباد کی رہائشی امبر نورین اور فہیم انور، خانپور کا رہائشی لالو جبکہ رحیم یارخان کی رہائشی مسز اشرف، شوہر محمد اشرف، مسز علی اور جمشید اختر شامل ہیں۔ کرونا سے متاثرہ ان افراد کو ڈاکٹرز کی جانب سے ہوم آئیسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ مزید 2کرونا وائرس متاثرہ بھی دم توڑ گئے۔ تعداد بڑھ کر 75 ہوگئی ہے جبکہ مزید 9 کرونا وائرس متاثرہ کرونا کو شکست دیکر صحت یاب ہوگئے۔ تعداد 1250 تک پہنچ گئی ہے۔ 142 کرونا وائرس متاثرہ بدستور ہسپتال و ہوم آئیسولیشن میں زیر علاج ہیں۔

ڈاکٹر امجد چانڈیو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -