جلالپور:کنویں کی کھدائی،2مزدورمٹی تلے دب کر جاں بحق 

جلالپور:کنویں کی کھدائی،2مزدورمٹی تلے دب کر جاں بحق 

  

 ملتان (وقائع نگار) صدر جلالپور کے علاقے میں کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی تلے دب2افراد دم توڑ گئے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چاہ کالو والہ کا رہائشی امیر بخش اپنے ساتھی 40سالہ فداحسین کے ہمراہ موضع بیلی شریف میں ہاشم کے ڈیرے پر کنویں کی کھدائی میں مصروف تھے کہ کھدائی کے دوران اچانک اوپر سے مٹی کا تودا گرنے کی وجہ سے کام کرنے والے دونوں (بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

مزدور نیچے دب گئے،جہنیں ریسکیو1122نے موقع پر موجود مکینوں کی مدد سے نکال لیا گیا اور طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جلالپور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق امیر بخش کی موت واقع ہوگئی تھی اور فداحسین زخمی حالت میں پولیس نے معاملہ کی چھان بین شروع کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -