ذخیرہ اندوزوں، گراں فروشوں کو نشان عبرت بنائیں گے، اختر ملک 

          ذخیرہ اندوزوں، گراں فروشوں کو نشان عبرت بنائیں گے، اختر ملک 

  

 ملتان، لودھراں،مخدوم رشید (سپیشل رپورٹر،نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر  اختر ملک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصدکے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،ہمارے بھرپور اقدامات کی بدولت مہنگا ئی میں کمی آ رہی ہے اور عوام کو ریلیف مل رہا ہیہم ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کو نشان عبرت بنائیں گے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنے کیمپ آفس میں (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

 منعقدہ کھلی کچہری سی خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر انہوں نے عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے احکامات بھی جاری کئے، صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہم بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اور اس میں ہم کامیاب بھی ہوئے ہیں،ہم کسی کو زائد نرخ پر اشیاء فروخت کرنے نہیں دیں گے اور مہنگائی مافیا  کیخلاف آپریشن جاری رکھیں گے،ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ چوروں کا ٹولہ اپنے چوری کے پیسہ کو چھپانے کیلئے غریبوں کے بچوں کو جلسیوں میں بلاکر کورونا کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں،گیارہ جماعتوں کا اتحاد ملکی معیشت کو کورونا سے زیادہ نقصان پہنچارہا ہے،پشاور اور ملتان جلسوں کے بعد اب اپوزیشن کو لاہور میں بھی مایوسی ہوگی،عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے،ڈاکٹر اخترملک نے کہا کہ خلیج ٹائم کے حالیہ سروے نے اب اپوزیشن کی پاکستان میں پوزیشن کو کلیئر کر دیا ہے، ملک میں 2023میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہی ہوگی۔کھلی کچہری کے موقع پر ملک عبدالروف آرائیں،رانا عمران شمشاد،اقبال عاربی،حاجی محمد عطاء،حق نواز ہانس اور طارق مان سمیت شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی جبکہصوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر محمد اختر ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے زیادہ ایماندار اور فرض شناس قیادت آج تک اس ملک میں نہیں آئی۔ انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان نہ کھاتا ہے اور نہ کھانے دیتا ہے بلکہ عوام کا پیسہ ہڑپ کرنے والوں سے نکلوائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے تحصیل دنیاپور کے چک17ایم میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات میاں شفیق آرائیں سمیت معززین علاقہ وشہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ جب پاکستان تحریک انصاف  کو حکومت ملی تو ملک دیوالیہ ہونے کی سطح تک آن پہنچا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اب ہمارے ملک کا کرنٹ اکانٹ خسارہ نہ صرف کم ہوا بلکہ کرنٹ اکانٹ میں اضافی رقم موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ 17سال بعد پاکستان کا  کرنٹ اکانٹ سرپلس میں گیا ہے جس کا تمام تر کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ساری سیاسی پارٹیاں جو پہلے ایک دوسرے کو گالیاں دیتی تھی اور ایک دوسرے کے شدید مخالف تھیں کیا وجہ ہے کہ آج ساری اکھٹی ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان وجوہات سے عوام بہتر طور پر واقف ہے۔قبل ازیں صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے بستی گل محمد وینس چک17ایم میں 20 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ 2واٹر فلٹریشن پلانٹس کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد ارشد وٹو، ڈاکٹر محمد امجد، رانا عمران شمشاد، ملک عبدالرف اور چوہدری ارشد سندھو بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اخترملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -